ETV Bharat / state

اودھمپور: شیر کشمیر پولیس اکیڈمی ریڈ زون قرار - Udhampur declared Red Zone

ضلع انتظامیہ نے پہلے ہی بی ایس ایف کے اسسٹنٹ ٹریننگ سینٹر اور سی آر پی ایف کی 187 بٹالین کو ریڈ زون میں تبدیل کر دیا ہے۔

Academy
Academy
author img

By

Published : Aug 4, 2020, 1:03 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع اودھم پور میں 12 کورونا مثبت کیسز کی اطلاع ملنے کے بعد ضلع انتظامیہ نے شیر کشمیر پولیس اکیڈمی کو ریڈ زون قرار دیا ہے۔

اب اکیڈمی میں ریڈ زون کے تمام اصول نافذ کردئے گئے ہیں اور اکیڈمی کے قریب رہنے والے لوگوں کو بھی ہدایات دی گئی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ پچھلے کچھ دنوں سے سیکیورٹی اہلکار کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔

اس دوران مسلسل بی ایس ایف، سی آر پی ایف اور پولیس اہلکاروں کے کورونا مثبت رپورٹ سے ضلع انتظامیہ کی تشویش بڑھ گئی ہے۔ اس کی وجہ سے ضلع انتظامیہ پہلے ہی بی ایس ایف کے اسسٹنٹ ٹریننگ سنٹر اور سی آر پی ایف کی 187 بٹالینوں کو ریڈ زون قرار دے چکا ہے۔ دو روز قبل شیر کشمیر پولیس اکیڈمی میں زیر تربیت 12 پولیس افسران کورونا مثبت پائے گئے۔

اس کے بعد اکیڈمی کے افسران کافی فکرمند دکھائی دے رہے ہیں۔ محکمہ صحت نے اکیڈمی کے اندر رینڈم سیمپلنگ کا کام شروع کردیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اب ضلع انتظامیہ نے شیر کشمیر پولیس اکیڈمی کو ریڈ زون بھی قرار دے دیا ہے۔

اکیڈمی میں کئی طرح کی پابندیاں لگائی گئی ہیں۔ اب کسی کو بھی اکیڈمی کے اندر جانے کی اجازت نہیں ہے اور نہ ہی کسی کو اکیڈمی سے باہر جانے کی اجازت ہے۔

اکیڈمی کے قریب کے علاقوں پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ لوگوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ بلا وجہ گھر سے باہر نہ نکلیں۔

واضح ہو کہ اکیڈمی کے اندر 200 سے زیادہ تربیتی اہلکاروں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ محکمہ صحت ان کی رپورٹ آنے کا منتظر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.