ETV Bharat / state

نگروٹہ تصادم کے بعد ادھم پور میں قومی شاہراہ پر سکیورٹی سخت

author img

By

Published : Nov 19, 2020, 2:10 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں نگروٹہ تصادم کے بعد قومی شاہراہ سے گزرنے والی تمام گاڑیوں کی چیکنگ کی جا رہی ہے۔

Security beffed
Security beffed

جموں کے بن ٹول پلازہ پر سکیورٹی فورسز کے ذریعہ چار عسکریت پسندوں کے انکاؤنٹر کے بعد قومی شاہراہ پر سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

نگروٹہ تصادم کے بعد اودھمپور میں قومی شاہرہ پر سکیورٹی سخت

اس دوران اودھمپور ضلع پولیس نے بھی قومی شاہراہ پر سکیورٹی سخت کر دی ہے اور سکیورٹی فورسز کے جوان تمام گاڑیوں کی تلاشی لے رہی ہے۔

واضح رہے کہ جموں کے بن ٹول پلازہ نگروٹہ کے قریب عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم صبح پانچ بجے شروع ہوا تھا، پولیس کے مطابق عسکریت پسندوں کا ایک گروپ جو گاڑی میں سوار تھا نے، سکیورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کر دی۔

جوابی کارروائی میں چار عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا جبکہ دو اہلکار زخمی ہو گئے ہیں، جن کی شناخت کلدیپ راج ولد سبھاش چندر عمر 32 برس اور محمد اسحق ملک ساکنہ نیل بانیہال کے طور ہو گئی ہے۔ زخمی اہلکاروں کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.