ادھمپور: جموں وکشمیر کے ادھمپور ضلع میں رام نگر شاہراہ پر گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں سات مسافر زخمی ہوئے۔
ذرائع نے بتایا کہ جمعے کے روز رامنگر شاہراہ پر ایک مسافر بردار گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں سات مسافر زخمی ہوئے۔معلوم ہوا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر سبھی کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ۔
مزید پڑھیں: جموں وکشمیر میں دو الگ الگ سڑک حادثات میں نو افراد زخمی
واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں اگست 2023 تک کُل 4,165 حادثات رونما ہوئے ہیں۔ ان سڑک حادثات میں 580 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، وہیں 5 ہزار 565 افراد ان حادثات میںزخمی ہوئے۔بتادیں کہ گزشتہ برس جموں و کشمیر میں 6,092 سڑک حادثات رونما ہوئے تھےجن میں 805 افراد ہلاک جبکہ 8,ہزار372 لوگ زخمی ہوئے تھے۔
بتادیں کہ ملک بھر میں سڑک حادثات کی وجہ سے ہزاروں افراد اپنی قیمتی جانیں گنوارہے ہیں اور ہزاروں افراد سڑک حادثات میں شدید زخمی ہونے کی وجہ سے معذوری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ سڑک حادثات کی اہم وجوہات میں لاپرواہی سے گاڑی چلانا، نشہ کی حالت میں گاڑی چلانا، انتہائی تیز رفتاری سے گاڑی چلانا وغیرہ شامل ہیں۔ متعلقہ محکمہ کی جانب سے آئے دن اس ضمن میں شعور بیداری مہم بھی چلائی جاتی ہے۔ ہائی ویز پر جگہ جگہ ڈرائیورنگ کے دوران احتیاط برتنے کی ہدایات پر مبنی بورڈ لگائے گئے ہیں لیکن اس کے باوجود سڑک حادثات میں کمی کے بجائے دن بہ دن اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔