ملک میں نافذ لاک ڈاؤن کے درمیان آج اودھمپور میں رام نومی کا تہوار سادگی کے ساتھ منایا گیا۔
اس دوران عقیدتمندوں نے لاک ڈاؤن کی پیروی کرتے ہوئے اپنے گھر پر ہی پوجا کی اور اپنا نذرانہ عقیدت پیش کیا۔
علاقے میں کوئی بھی ''مقدس یاترا'' نہیں نکالی گئی اور نہ ہی کوئی ایسی پوجا کا اہتمام کیا گیا جہاں لوگ جمع ہو سکیں۔
اس دوران شہر کے تمام مندروں کے دروازے بند رہے اور کسی طرح کی پوجا نہیں ہوئی۔
مقدس ندی دیویکا ساحل پر صرف ایک یا دو افراد ہی نظر آئے۔
واضح ہو کہ رام نومی کےموقع پر ہر سال دیوکا ساحل پر ہزاروں کی تعداد میں عقیدتمند جمع ہوتے ہیں لیکن اس بار کوروانا وائرس وبا کے باعث پورے ملک میں نافذ لاک ڈاؤن نے اس تہوار کر پھیکا کر دیا۔