سمیتی کے صدر چھوٹو مگوترا کی صدارت میں کارکنان اور عہدے داران نے سلاتھیا چوک پر چین میں بنے کھلونے اور سامان کو جلایا۔ اس دوران لوگوں نے چین کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے کہا کہ چین ہر بار پیٹھ پر وار کرتا ہے۔
مظاہرے میں بچے بھی شامل تھے جنہوں نے چین میں بنے کھلونوں کو آگ کے حوالے کیا اور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ چین میں بنے سامان نہ خریدیں۔
چھوٹو مگوترا نے کہا کہ 'حال میں گلون میں ہوئے تنازع میں بھارتی جوان نے جان دے کر بنا ہتھیار کے چین کو دھول چٹا دی۔ اس کے بعد سے چین مسلسل اجلاس میں پیچھے ہٹنے کی بات کہہ کر اپنے وعدے سے مکر رہا ہے۔ فوجی تیاریاں کر رہا ہے'۔