بین الاقوامی سطح پر 15 ستمبر کے روز عالمی یوم جمہوریہ منایا جاتا ہے۔ جمہوریت کو مضبوط بنانے کے لیے دنیا بھر میں منائے جانے والے 'عالمی یوم جمہوریہ' کے موقع پر سینیئر سٹیزن کلب (رجسٹرڈ) ادھم پور کی جانب سے ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا تاکہ لوگوں کو جمہوریت کو مضبوط بنانے کے بارے میں آگاہ کیا جائے اور اس سمت میں سینیئر سٹیزن کی ذمہ داری کو سمجھا جائے۔ تقریب میں کلب کے اراکین کے ساتھ ساتھ مقامی شہریوں نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کلب کے صدر مہدیپ سنگھ جموال نے کہا کہ جمہوریت کی ایک عالمی اہمیت ہے جو لوگوں کو اپنے سیاسی، معاشی، سماجی اور ثقافتی نظاموں کا آزادانہ طور پر تعین کرنے اور زندگی کے تمام امور میں سب کی شراکت داری کو یقینی بناتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ/راجیہ سبھا میں ہمارے منتخب نمائندے کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ جمہوریت کو مضبوط بنائیں ۔
انہوں نے کہا کہ ہم جمہوریت کو تب ہی مضبوط کر سکتے ہیں جب ووٹر اپنے ووٹ کی قیمت کو سمجھے اور وہ پڑھے لکھے نمائندوں کو پارلیمنٹ/اسمبلیوں میں بھیجیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہندو دنیا میں سب سے زیادہ روادار کمیونٹی: جاوید اختر
جموال نے تشویش کا اظہار کیا کہ جمہوریت انڈیکس میں جہاں بھارت 2014 میں 27 ویں نمبر پر تھا، 2020 میں 167 ممالک میں سے 53 ویں نمبر پر آگیا ہے۔ ہمیں اسے سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے۔