ETV Bharat / state

Pressure Cooker Blast In Udhampur ادھمپور میں پریشر کوکر دھماکے میں چار بچے زخمی

ادھمپور ضلع کے تحصیل لٹی میں پریشر کوکر دھماکے میں چار بچے زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو چنینی سے ادھمپور لایا گیا تھا، جہاں سے چاروں کو گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں ریفر کر دیا گیا ۔

pressure-cooker-blast-in-udhampur-four-childrens-injured
ادھمپور میں پریشر کوکر دھماکے میں چار بچے زخمی
author img

By

Published : May 12, 2023, 6:08 PM IST

جموں: جموں وکشمیر کے ادھم پور ضلع کے تحصیل لٹی میں پریشر کوکر دھماکے میں چار بچے زخمی ہوئے ہیں۔زخمیوں کو چنینی سے ادھمپور لایا گیا تھا۔ جہاں سے چاروں کو گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں ریفر کر دیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق ادھمپور ضلع کے تحصیل لٹی میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب ایک پریشر کوکر زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں چار بچے زخمی ہوئے۔معلوم ہوا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے ابتدائی مرہم پٹی کے بعد زخمیوں کو گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں منتقل کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ کھانا پکانے کے دوران پریشر کوکر پھٹ جانے سے چار بچے زخمی ہوئے ہیں۔زخمی بچوں کی شناخت 10 سالہ بھوشن کمار 7 سالہ یوگراج، 14 سالہ پون کمار ولد سوہن لال اور 11 سالہ گلشن ولد ہری چند کے طور پر ہوئی ہے۔دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔

مزید پڑھیں: Road accident In JK جموں و کشمیر میں دو سڑک حادثات، دو افراد ہلاکٹ بارہ زخمی

واضح رہے کہ گزشتہ روز ادھمپور پنجگریاں علاقے میں ایک سڑک حادثہ میں بارہ مسافر زخمی ہوئے ہے۔ زخمیوں کو نزدیکی ہسپتال میں داخل کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ادھمپور کے پنجگریاں علاقہ میں ایک منی بس اچانک ڈرائیور سے قابو سے باہر ہوکر پلٹ گئی۔ اس حادثہ میں تقریباً بارہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔تمام زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے سب ڈسٹرکٹ اسپتال رام نگر منتقل کیا گیا۔ پولیس نے اس حوالے سے کیس درج کیا ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.