جموں صوبے کے ضلع ادھم پور میں ٹرانسپورٹ یونین کی جانب سے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت یونین کے چیئرمین رشپال سنگھ نے کی۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رشپال سنگھ نے بتایا کہ، 'وہ مختلف راستوں پر انتظامیہ کی جانب سے ہدایت نامے پر عمل پیرا ہوتے ہوئے گاڑیاں چلوا رہے ہیں۔'
انہوں نے کہا کہ، 'انتظامیہ کی جانب سے انہیں انٹر ڈسٹرکٹ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے، جس کی وجہ سے وہ ضلع کے دوسرے حصوں میں نہیں جاسکتے ہیں۔'
ٹرانسپورٹ یونین کے مطابق وہ حکومت کی طرف سے دی گئی ہدایتوں پر بھی عمل پیرا ہیں اور مسافروں کی حفاظت کا بھی خاص خیال رکھا جارہا ہے اس کے علاوہ گاڑیوں کو بروقت سینیٹائیز بھی کیا جارہا ہے۔
انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ انہیں انٹر ڈسٹرکٹ جانے کی اجازت دی جائے اور جن گاڑیوں کے دستاویزات کی میعاد ختم ہوگئی ہے اس کو بڑھایا جایا۔