ETV Bharat / state

ادھمپور: سماجی کارکن امن شرما کی پریس کانفرنس

ٓادھمپور ضلعی ہسپتال میں بہتر سہولیات اور مریضوں کے بہتر علاج کے لیے سماجی کارکن کی پریس کانفرنس۔

Press conference by Social Activist Aman Sharma
سماجی کارکن امن شرما کی پریس کانفرنس
author img

By

Published : Oct 5, 2020, 8:25 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور کے ایک سماجی کارکن امن شرما کے ذریعے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ پریس کانفرنس میں میڈیا نمائندوں سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ' ضلعی ہسپتال میں مسلسل سہولیات کی کمیاں دیکھی جا رہی ہیں۔

سماجی کارکن امن شرما کی پریس کانفرنس

انہوں نے کہاکہ' ضلعی ہسپتال کے سی سی ٹی وی کیمرے تقریبا 8 ماہ سے خراب پڑے ہیں، مزید حکومت کی جانب سے کووڈ-19 کے پیش نظر دیے گئے وینٹیلیٹرز آج بھی جو ں کہ توں پڑے ہیں، کیونکہ اسے کیسے استعمال کیا جائے، اس بابت کسی کو علم ہی نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:

زرعی قانون سے کسانوں کو فائدہ ہوگا: جتیندر سنگھ

انہوں نے اس تعلق سے انتظامیہ اور اعلیٰ افسران سے اپیل کی ہے کہ وہ ضلعی ہسپتال میں بہتر سہولیات فراہم کرائیں تاکہ مریضوں کو بہتر سہولیات مل سکے۔

اس تعلق سے انہوں نے انتظامیہ و محکمہ صحت کو انتباہ دیا ہےکہ' اگر انہوں نے مسائل کو حل نہیں کیے تو آئندہ اس بابت ایک دن کا دھرنا دیا جائے گا اور اگر اس سے بھی بات نہیں بنی تو آگے مزید احتجاج و مظاہرے کیے جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.