گزشتہ دنوں اتر پردیش کے ضلع ہتھرس میں ایک خاتون کے ساتھ گینگ ریپ کے سلسلے میں سیاست تیز ہو گئی ہے۔ اسی سلسلے میں کئی جگہ مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔
اسی ضمن میں جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں بہوجن سماج پارٹی کے رہنما سردار سنگھ کی جانب سے ایک پریس کانفرنس کی گئی۔ اس موقع پر رنجیت سنگھ نے صحافیوں کو جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ 'اتر پردیش میں ایک دلت لڑکی کے گینگ ریپ کیا گیا اور اس کی ہڈیاں توڑ دی گئیں، لیکن حکومت کی جانب سے آج تک ملزمین پر کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔'
یہ بھی پڑھیں: 'اسکیم کا فائدہ لینے کے لیے ادھار کا بینک سے لنک کرانا ضروری'
انہوں نے مطالبہ کیا کہ جس طرح اتر پردیش پولیس انکاؤنٹر کرنے میں ماہر ہے اسی کی بنیاد پر ملزمین کے خلاف کاروائی کرے۔