بیک ٹو ولیج مہم کا تیسرا مرحلہ شروع ہو گیا ہے، جس کا آغاض ڈی سی ڈاکٹر پیوش سنگلا نے کیا ہے۔ انہوں نے عوام کی مشکلات دور کرنے کے لیے طبی اور امرجینسی کے علاوہ سرکاری ملازمین کی چھٹیاں مسترد کر دی ہیں۔
افسران کو متعلقہ دفاتر میں صبح ساڈھے 10 بجے سے 11 تک لوگوں کے مسائل دور کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ بنا کسی اطلاع کے افسران کو اسٹیشن نہیں چھوڑنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ہدایت کی خلاف ورزی کرنے پر سخت کاروائی کی بات کہی گئی ہے۔
ڈی سی نے افسران کو ایمانداری کے ساتھ کام کرنے سمیت بیک ٹو ولیج مہم کے تیسرے مرحلے کو کامیاب بنانے پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں: محکمۂ جل شکتی کے خلاف احتجاج
ڈی سی کے مطابق بیک ٹو ولیج پروگرام کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اس کے تحت لوگوں کے ضروری کاغزات اور دستاویز بنائے جائیں گے۔ لوگو کے مسائل جلد سے جلد حل کیے جائیں گے۔