ادھمپور: جموں و کشمیر پولیس نے اتوار کے روز جموں سرینگر قومی شاہراہ کے ادھمپور علاقہ میں ایک ناکہ چیکنگ کے دوران 240 کلو گرام پوست کا بھوسا برآمد کیا ہے۔ پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ مخصوص معلومات کی بنیاد پر ادھپور پولیس نے جکھانی چیک ناکہ پر اچانک چیکنگ شروع کی اور اس دوران سیبوں سے لدی ایک گاڑی کو روکا گیا۔ انہوں نے کہا کہ چیکنگ کے دوران پولیس نے 240 کلو گرام پوست کا بھوسا برآمد کیا، جسے گاڑی کے خصوصی کیبن کے نیچے چھپایا گیا تھا۔
اس دوران پولیس نے دو افراد کو موقع پر گرفتار کرکے گاڑی کو اپنے قبضے میں لیے لیا ہے۔ پولیس نے قانون کے متعلقہ دفعات کے تحت ان افراد پر مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔وہیں ادھمپور کے تحصیلدار شام سنگھ نائب نے کہا کہ پولیس نے جکھانی چیک ناکہ پر گاڑی کو روکا اور تلاشی کے دوران 240 کلو گرام پوست کا بھوسا برآمد کیا گیا۔
مزید پڑھیں: Drugs Recovered In Banihal تین سو کروڑ مالیت کا منشیات بانہال میں ضبط، دو گرفتار، ایس ایس پی رامبن
واضح رہے کہ پولیس نے اس ماہ کے آغاز میں رامبن کے بانہال علاقے میں کشمیر سے پنجاب کی طرف جانے والی ایک نجی گاڑی سے تین سو کروڑ روپیہ مالیت کی 30 کلو منشیات کوکین برآمد کی ہے۔ اس دوران پولیس نے گاڑی میں سوار دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔