ادھم پور سے کنڈالا ترشی کی طرف جانے والی سڑک تقریبا 13 میٹر لمبی ہے۔ اس کا ٹینڈر 2018 میں ہوا تھا اور آج تک اس کا کام زیر التوا ہے۔
احتجاجیوں کا الزام ہے کہ ضلع انتظامیہ ادھم پور اور پی ایم جی وائی ایس ڈپارٹمنٹ کی لاپرواہی کی وجہ سے اس سڑک پر آئے روز چھوٹے موٹے حادثات ہوتے رہتے ہیں۔ یہاں کبھی بھی بڑا حادثہ ہو سکتا ہے۔ اگر ایسا ہی رہا تو برسات کے موسم میں یہ سڑک پوری طرح بند ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:
مغربی راٹھیاں کے باشندے بارش کے موسم میں نالے سے گزرنے پر مجبور
مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ ادھم پور اور پی ایم جی وائی ایس ڈپارٹمنٹ کو متنبہ کیا ہے کہ اگر سڑک تعمیر کا کام ایک ہفتے کے اندر پھر سے شروع نہیں کیا گیا تو وہ ایک احتجاج ایم ایس چوک پر کریں گے جس کی ذمہ داری پی ایم جی وائی ای ڈپارٹمنٹ اور ضلع انتظامیہ کی ہوگی۔