ETV Bharat / state

اُدھم پور میں محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

مرکز کے زیر انتظام جموں کے ضلع ادھم پور میں ہاؤسنگ کالونی کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے پانی کی سپلائی بند ہے۔

people protest against jal shakti department in udhampur
اُدھم پور میں محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
author img

By

Published : Jul 24, 2021, 1:37 PM IST

ادھم پور کی ہاؤسنگ کالونی کے رہائشیوں نے جل شکتی ڈیپارٹمنٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس دوران محکمہ جل شکتی کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔

رہائشیوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے پانی کی فراہمی نہیں ہوئی ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اُدھم پور میں محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

مقامی لوگوں نے کہا کہ اگر جلد سے جلد پانی کی فراہمی نہ کی گئی تو وہ محکمہ جل شکتی کا گھیراؤ کریں گے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ ہر سال پانی کا بل دیتے ہیں، لیکن اس کے بعد بھی وہاں موجود جل شکتی محکمہ کے افسران ان کے گھروں کو پانی مہیا نہیں کررہا ہے، وہ لاکھوں روپے تنخواہ لیتے ہیں، لیکن ان کے مسائل حل نہیں کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پونچھ: آئی ای ڈی دھماکے میں فوجی اہلکار ہلاک

انہوں نے کہا کہ عہدیداروں کے ذریعہ حکومت کے پیسوں کا غلط استعمال کیا جارہا ہے اور لوگوں کو حکومت کی طرف سے یقین دہانی کرائی گئی کہ پانی اور بجلی ہر گھر تک پہنچے گی۔ لیکن جس طرح سے انتظامیہ اور حکومت کام کررہی ہے، لوگ بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔حکومت کو اس مسئلے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

لوگوں نے متنبہ کیا ہے کہ اگر جلد ہی پانی کی سپلائی کو بحال نہ کیا گیا تو محکمہ جل شکتی کا گھیراؤ کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.