جموں و کشمیر کے ضلع اودھمپور میں ضلع انتظامیہ نے مٹل ہلکا کے پٹواری پرویز احمد کو سوشل میڈیا پر فوج کے خلاف نازیبا تبصرہ کرنے کے معاملے میں معطل کردیا ہے۔
اس کے علاوہ معاملے کی چھان بین کے احکامات بھی دے دئے گئے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر آف ریونیو کو معاملے کی تحقیقات کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
ان سے کہا گیا ہے کہ وہ 15 دن کے اندر تحقیقات مکمل کریں اور رپورٹ پیش کریں۔
مٹل ہلکا علاقے کے پٹواری پرویز احمد پر الزام ہے کہ اس نے سوشل میڈیا پر فوج کے خلاف توہین آمیز زبان کا استعمال کرتے ہوئے ریمارکس دیئے ہیں اور سوشل میڈیا پر آنے والے تبصروں کے اسکرین شاٹس بھی شیئر کیے ہیں۔
اطلاع ملتے ہی اودھم پور کے ایس ایس پی ڈاکٹر راجیو پانڈے نے اس معاملے میں پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔
دوسری جانب ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر پیوش سنگلا نے فوری اثر سے پٹواری کو معطل کردیا۔
ڈپٹی کمشنر نے اس معاملے کی تحقیقات کی ذمہ داری اسسٹنٹ ریونیو کمشنر کو سونپی ہے۔ انہیں 15 دن کے اندر تحقیقات مکمل کرنے کے بعد رپورٹ پیش کرنے کو کہا ہے