ETV Bharat / state

'زمین سے متعلق قوانین میں تبدیلی کسی قیمت پر برداشت نہیں'

author img

By

Published : Oct 29, 2020, 10:14 PM IST

منکوٹیا نے کہا کہ 'مرکزی حکومت نے پہلے ہمارے نوجوانوں کی نوکریاں اور اب یہاں لوگوں کی زمینوں کو بیچنے کے کالے قوانین بنائے ہی۔۔ یہ قوانین کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کیے جائیں گے'۔

Party Protest aganist Centre
زمین سے متعلق قانون

نئے زمین سے متعلق قانون کے تعلق سے آج پینتھرس پارٹی کے کارکنان نے ادھم پور میں احتجاج کیا۔ احتجاج کی قیادت کرتے ہوئے پارٹی کے سابق رکن اسمبلی بلونت سنگھ منکوٹیا نے کہا کہ 'مرکزی حکومت جموں و کشمیر کو لیبارٹری سمجھ کر آئے دن کالے قانون لوگوں پر لاد رہی ہے'۔

زمین سے متعلق قانون

انہوں نے مزید کہا کہ 'گزشتہ دنوں مرکزی حکومت کی جانب سے نیا زمین سے متعلق قانون جموں و کشمیر کے لیے بنایا گیا، جس کی وجہ سے ملک بھر سے کوئی بھی شہری جموں و کشمیر میں زمین خرید سکتا ہے'۔

انہوں نے کہا کہ 'گزشتہ دنوں جموں و کشمیر میں ڈومیسائل سرٹیفیکیٹ لاگو کر حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ 15 سال تک جو جموں و کشمیر میں رہے گا وہ یہاں کا شہری بن سکتا ہے اور زمین خرید سکتا ہے، لیکن ایک دم سے مرکزی حکومت کو کون سا خواب آیا جو کالا قانون ہم پر لاگو کر دیا'۔

منکوٹیا نے کہا کہ 'مرکزی حکومت نے پہلے ہمارے نوجوانوں کی نوکریاں اور اب یہاں لوگوں کی زمینوں کو بیچنے کے کالے قانون بنائے۔ یہ کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کیے جائیں گے'۔

یہ بھی پڑھیں: 'بیٹے کو زندہ دیکھ کر یقین نہیں آ رہا ہے'

منکوٹیان نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ 'اگر مرکزی حکومت کی جانب سے اس کالے قانون کو واپس نہیں لیا جائے گا تو آنے والے دنوں میں پینتھرس پارٹی کی جانب سے مشتعل مظاہرہ کیا جائے گا، جس کی ذمہ داری مرکزی حکومت کی ہوگی'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.