ETV Bharat / state

چنانی ناشری ٹنل میں دو گاڑیوں میں تصادم، ایک کی موت - دو گاڑیوں کے درمیان زبردست ٹکر

ضلع ادھم پورہ کو ضلع رام بن سے جوڑنے والی چنانی ناشری ٹنل میں دو گاڑیوں کے درمیان زبردست ٹکر ہوئی، جس میں ایک شخص کی موت واقع ہوگئی ہے۔

چنانی ناشری ٹنل میں دو گاڑیوں میں تصادم، ایک کی موت

author img

By

Published : Nov 17, 2021, 6:01 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور کے بٹوت پولیس اسٹیشن کے تحت آنے والے چنانی ناشری ٹنل میں دو گاڑیوں میں زبردست تصادم ہونے سے ایک شخص کی موت واقع ہوگئی، جبکہ اس حادثے میں سات لوگ زخمی ہوگئے۔

اطلاع کے مطابق منگل کی شام کے روزچنانی ناشری ٹنل میں جیسے ہی دو گاڑیوں کے درمیان ٹکر ہوئی ویسے ہی جائے وقوع پر چیخ و پکار شروع ہوگئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی سرنگ کی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی اور دونوں گاڑیوں میں سوار مسافروں کو ایمبولینس کے ذریعہ چنانی سی ایچ سی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ڈاکٹروں کی پہلے سے تعینات ٹیموں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

چنانی ناشری ٹنل میں دو گاڑیوں میں تصادم، ایک کی موت

مزید پڑھیں:ڈوڈہ: دو گاڑیوں کے مابین تصادم، دو افراد زخمی

وہیں اس حادثے میں شکار ہوئی اسکارپیو گاڑی میں سوار کچھ زخمیوں کی حالت شدید ہونے کی وجہ سے انہیں ضلع اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اس حادثے میں ہلاک ہوئے شخص کی شناخت ابھی تک نہیں ہو پائی ہے۔ جبکہ کچھ لوگوں کو شدید طور سی چوٹ آئی ہیں، جس کی وجہ سے وہ بھی اپنی پہچان نہیں بتا پائے ہیں۔ وہیں ٹاٹا 407 لوڈ کیرئیر میں سوار زخمیوں کی پہچان 18 سالہ سنتوش اور 29 سالہ سنیل سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔ چنانی میں ان کا علاج معالجہ کیا جارہا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر تفتیش شروع کردی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.