مینڈھر میں نیشنل کانفرنس نے مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ اگر کمیشن نے اس فیصلے کو جلد تبدیل نہ کیا تو آنے والے دنوں میں بڑا احتجاج کیا جائے گا۔ NC Protest Against Delimitation Commission
حد بندی کمیشن کے خلاف نیشنل کانفرنس کے رہنماؤں نے مرکزی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے کہنے پر حد بندی کمیشن کی ٹیم نے ایسا کیا ہے۔ تحصیل مینڈھر کے لوگوں کو سرنکوٹ سے جوڑ دیا گیا اور سرنکوٹ کو منڈی سے ملا دیا گیا ہے، پونچھ کے گھنیتر کو سرنکوٹ سے جوڑ دیا گیا ہے، ایسا کر کے مقامی لوگوں کو پریشان کیا جا رہا ہے۔ NC Protest Against Delimitation Commission
یہ بھی پڑھیں: NC Protest Against Delimitation Commission in Rajouri: حدی بندی و نظربندی کے خلاف نیشنل کانفرنس کا احتجاج
انہوں نے مزید کہا کہ راجوری-پونچھ پارلیمانی سیٹ کو اننت ناگ سے جوڑ دیا گیا ہے، جو دونوں سرحدی اضلاع کے ساتھ ناانصافی ہے، جس کی وجہ سے ریاست کے حالات مزید بگڑ سکتے ہیں، جس کی ذمہ دار مرکزی حکومت ہوگی۔ NC Protest Against Delimitation Commission