ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن کے درمیان ہوئی شادی - lockdown in udhampur

صرف دس لوگوں نے کی شادی کی تقریب میں شرکت، موٹر سائیکل پر ہوئی دلہن کی رخصتی۔

marriage
marriage
author img

By

Published : May 4, 2020, 5:14 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع اودھمپور میں کورونا وائرس بحران کے باعث لاک ڈاؤن کے درمیان کنو اور سمی نے شادی کر لی۔

دولہا سمیت پانچ افراد برات لیکر آدرش کالونی واقع وید مندر میں پہنچے، جہاں آریہ سماج کے مطابق دونوں کی شادی ہوئی اور پھر شادی کے بعد دولہا اپنی موٹر سائیکل پر بٹھا کر دولہن کو رخصت کرا کر اپنے گھر لے گیا۔

دولہا کے بڑے بھائی کوشل نے بتایا کہ انتظامیہ کی جانب سے دولہا سمیت اس کے کنبے کے صرف پانچ افراد کو شادی میں شرکت کی اجازت دی گئی ہے۔

اس لئے شام کے وقت وہ دو شہر کی لمبی گلی علاقے سے موٹر سائیکل سے بارات لیکر نکلے۔

برات میں دولہا کے علاوہ دولہا کا بھائی، بھابھی، بہن اور بہنوئی ہی شامل ہوئے۔ ساتھ ہی ساتھ دلہن کی جانب سے بھی صرف پانچ لوگوں نے شادی میں شرکت کی۔

برات کے پہنچتے ہی اچاریہ یادویندر سوامی نے شادی کی تقریب کا آغاز کیا اور شام کے قریب سات بجے تک یہ شادی مکمل ہوگئی اور کنوا اور سمی ازدواجی زندگی میں بندھ گئے۔

لاک ڈاؤن کی وجہ سے دلہا کی والدہ اور والد شادی میں شریک نہیں ہوسکے لیکن بیٹے کی شادی پر اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ شادی کے دوران معاشرتی فاصلے کا خاص خیال رکھا گیا۔ تقریب میں شرکت کرنے والے لوگوں کے علاوہ دولہا، دلہن نے بھی ماسک پہن رکھا تھا۔ شادی کی تقریب کے بعد دولہا ، دولہن کو موٹرسائیکل پر بٹھا کر اپنے گھر لے گیا۔

اس دوران محلے کے لوگ گھروں سے باہر نکلے اور دلہن کا استقبال کیا۔ اس دوران سب نے معاشرتی فاصلے کا خیال رکھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.