ETV Bharat / state

ادھمپور: روزانہ کھانے کے 7 ہزار پیکٹ تیار ‎ - درماندہ افراد میں تقسیم کیا جاتا ہے

غریب اور ضرورت مند لوگوں کے مسائل حل کرنے اور درماندہ مسافروں و ٹرک ڈرائیوروں کو کھانا فراہم کرنے کیلئے ضلع انتظامیہ ادھمپور نے مقامی کمیونٹی رضا کاروں کے اشتراک سے تین کمیونٹی رسوئی گھر قائم کئے ہیں ۔

Breaking News
author img

By

Published : Apr 25, 2020, 11:25 AM IST

ان کمیونٹی رسوئی گھروں میں کھانا تیار کر کے پیک کیا جاتا ہے اور بعد میں ضلع کے غریب لوگوں اور درماندہ افراد میں تقسیم کیا جاتا ہے ۔

لوگوں نے ضلع انتظامیہ کی اس پہل کی ستائش کی ہے اور اب تک ایک لاکھ سے زائد فوڈ پیکٹ ضرورتمند افراد میں تقسیم کئے جا چکے ہیں ۔

ادھمپور کے ان کمیونٹی رسوئی گھروں میں روزانہ تقریباً 7 ہزار فوڈ پیکٹ تیار کئے جاتے ہیں ان رسوئی گھروں کو ایک مرکزی جگہ پر قائم کیا گیا ہے ۔

ابتدا میں ضلع انتظامیہ نے درماندہ مزدوروں اور ٹرک ڈرائیوروں کے لئے ایک کمیونٹی کیچن قائم کیا تھا تاہم کھانے کی مانگ میں اضافے کو دیکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے مزید دو کیچن قائم کئے اور اب روزانہ بنیادوں پر دو ہزار کی جگہ 7 ہزار فوڈ پیکٹ تیار کئے جاتے ہیں ۔ کمیونٹی رضا کار ضلع انتظامیہ کو اپنا تعاون دے رہے ہیں ۔

ان کمیونٹی رسوئی گھروں کا انتظام دیکھنے کیلئے ڈپٹی کمشنر پیوش شنگلا نے ڈی آئی سی کے جنرل منیجر سورم چند شرما کو نوڈل افسر مقرر کیا ہے اور وہ کئی ضلع افسروں کے تعاون سے اپنا کام انجام دے رہے ہیں ۔

ان کمیونٹی رسوئی گھروں میں پیشہ ور افراد کھانا تیار کرتے ہیں اور فوڈ پیکٹس کی تقسیم کاری ایک منظم لایحہ عمل کے تحت انجام دی جا رہی ہے ۔

متعلقہ افسروں کے ٹیلی فون نمبرات بڑے پیمانے پر شایع کئے گئے ہیں تا کہ ضرورتمند لوگ اُن کے ساتھ رابطہ کر سکیں ۔

ضلع کے دیگر افراد کو ضروری سہولیات فراہم کرنے کیلئے ضلع انتظامیہ مناسب اقدامات کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.