ETV Bharat / state

محکمہ انیمل ہسبینڈری دفتر پر مقامی لوگوں کا احتجاج

ضلع ادھم پور کے علاقہ کلر ہمتی میں محکمہ انیمل ہسبنڈری کی جانب سے جانوروں کی گندگی پھینکنے سے مقامی باشندوں نے محکمہ کے خلاف احتجاج کیا۔

author img

By

Published : Sep 24, 2020, 9:43 PM IST

Local people protest against animal husbandry department
محکمہ انیمل ہسبنڈری دفتر پر مقامی لوگوں کا احتجاج

ضلع ادھم پور کے علاقہ کلر ہمتی کے لوگوں نے آج محکمہ انیمل ہسبنڈری دفتر کے باہر اپنے مطالبات کے تعلق سے احتجاج کیا اور محکمہ کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

مظاہرین کی رہنمائی کرنے والے مقامی نوجوان ساحل منہاس نے کہا کہ ان کے گھر کے قریب ہی محکمہ انیمل ہسبنڈری کی جانب سے جانوروں کا علاج کیا جاتا ہے اور کچھ جانوروں کو محکمے میں ہی رکھا گیا ہے۔

محکمہ کے ذریعہ ملحقہ علاقے میں مویشیوں کا گوبر پھینک دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے چاروں طرف بدبو پھیل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف ملک کے وزیراعظم ترجیحی بنیادوں پر صفائی مہم کو عملی جامہ پہنانے کے لیے پروگراموں کا اہتمام کررہے ہیں تو دوسری طرف محکمہ کے ذریعہ گائے کے گوبر اور دوسری گندگی کو پورے علاقے میں پھینک دیا جارہا ہے جس کی وجہ سے کورونا کے ساتھ ہی دیگر وبا پھیلنے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں محکمہ کو متعدد بار آگاہ کیا گیا تھا لیکن آج تک کوئی کاروائی نہیں ہو سکی ہے جس کی وجہ سے لوگ آج احتجاج پر مجبور ہوگئے۔

انہوں نے محکمہ کے اعلی عہدیداروں اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ترجیحی بنیادوں پر محکمہ انیمل ہسبنڈری دفتر کو کسی اور جگہ منتقل کیا جائے تاکہ لوگوں کو راحت مل سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.