ضلع ادھمپور کی شیر کشمیر پولیس اکیڈمی میں جموں و کشمیر پولیس کے 583 سب انسپکٹر اور تین ڈی ایس پی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی۔ اس میں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا مہمان خصوصی کے طور پر شامل ہوئے۔ 583 سب انسپکٹر نو ماہ کا کورس کرنے کے بعد آج جموں و کشمیر پولیس میں شامل ہوئے۔
اپنے خطاب میں منوج سنہا نے تمام افسران کو مبارکباد دی اور جموں و کشمیر پولیس کے لیے اچھا کام کرنے کی نصیحت دی۔ وہیں نومنتخب پولیس انسپکٹر نے کہا کہ وہ اپنے ملک کو بری طاقتوں سے بچانے کے لیے پرعزم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پلوامہ میں پولیس کی جانب سے کورونا کٹس تقسیم
ایک خاتون پی ایس آئی نے بتایا کہ لڑکیاں بھی اب کسی کام میں پیچھے نہیں ہیں۔ وزیراعظم کا بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ کا نعرہ سچ ہو رہا ہے۔ لڑکیاں لڑکوں سے قدم سے قدم ملا کر چل رہی ہیں اور بھارت کی تعمیر و ترقی میں ساتھ دے رہی ہیں۔