ETV Bharat / state

برفیلے طوفان میں شہید ہوئے فوجی کو آخری وداعی - شہید کی میت

منگل کے روز مشرقی وادی کے ضلع کپواڑہ میں برفیلے طوفان کی زد میں آنے سے شہید ہوئے سپاہی نکھل شرما کی میت آج اپنے آبائی گاؤں رٹھیان پہنچی۔ جہاں موجود ہزاروں افراد نے بھارتی فوج زندہ باد اور نکھل امر رہے کے نعرے لگائے۔

Last farewell to the martyr Army man at Udhampur who lost his life in avalanche in Kupwara, Kashmir
برفیلے طوفان میں شہید ہوئے فوجی کو آخری وداعی
author img

By

Published : Nov 19, 2020, 9:08 PM IST

پورے ادھم پور ماتم کا ماحول ہے، ہر چوک چوراہے پر صرف نکھل شرما کی بات ہورہی۔ واضح رہے کہ ضلع کپواڑہ کے علاقے تنگدھار میں برفانی تودے گرنے کے سبب فوج کے تین اہلکار زخمی ہوگئے تھے، جنہیں فوج کے ذریعہ ترجیح کی بنیاد پر فوج ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جس میں دو فوجی بچ گئے لیکن نکھل شرما شہید ہوگئے۔

برفیلے طوفان میں شہید ہوئے فوجی کو آخری وداعی

آج شہید کی لاش کو کپواڑہ سے براہ راست آرمی ہسپتال لایا گیا جہاں نعش کو فوج کی گاڑی سے شہید کے گھر بھیج دیا گیا۔ جہاں مقامی نوجوانوں نے موٹرسائیکل ریلی نکالی اور بھارتیہ فوج کی حمایت اور نکھل شرما امر رہے کے نعرے لگائے۔

شہید کی میت کو بعد میں ان کے آبائی گاؤں رٹھیان لایا گیا۔ لاش دیکھ کر کنبے کا برا حال تھا، بعد میں ہندو رسموں کے ساتھ پورا عمل مکمل کرنے کے بعد شہید کی لاش کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ایک فوجی گاڑی میں دیویکا گھاٹ لایا گیا۔ دیویکا گھاٹ میں شہید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آخری وداعی دی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.