ETV Bharat / state

ڈی ڈی سی انتخابات: ڈپٹی کمشنر ادھم پور نے تیاریوں کا جائزہ لیا

author img

By

Published : Nov 24, 2020, 11:22 AM IST

انہوں نے کہا 'بیلٹ باکسوں کو جمع کرنے اور اس طرح کے دیگر منصوبوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ پولیس ہماری مدد بھی کر رہی ہے۔ مختلف علاقوں میں پولیس اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں۔ پولنگ بلا خوف و خطر کی جائیں گی۔'

ڈی ڈی سی انتخابات: ڈپٹی کمشنر ادھم پور نے تیاریوں کا جائزہ لیا
ڈی ڈی سی انتخابات: ڈپٹی کمشنر ادھم پور نے تیاریوں کا جائزہ لیا

جموں و کشمیر کے ضلع اودھم پور میں انتظامیہ نے کورونا وائرس وبا کے درمیان پہلے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کونسل الیکشن کے لئے تیاری کرلی ہے۔

انتخابات سے قبل کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر پیوش سنگلا نے مختلف ٹیموں اور انتخابات کے مائیکرو ابزرورں کے ساتھ میٹنگ کی۔

سنگلا نے بتایا 'ہمارا مقصد آزادانہ، منصفانہ اور شفاف ڈی ڈی سی انتخابات کرانا ہے اور ہم نے اس کو یقینی بنانے کے لئے خاطر خواہ انتظامات کیے ہیں۔ تمام علاقوں میں مائیکرو ابزروروں کو تعینات کیا جائے گا جو انتخابی عمل کے ہر مرحلے پر کڑی نگاہ رکھیں گے۔ ریٹرننگ افسران اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسران کو ہر زون میں تعینات کیا گیا ہے۔ وہ نامزدگی وصول کررہے ہیں، اس کی جانچ پڑتال کررہے ہیں اور امیدواروں کی فہرست بنارہے ہیں۔'

سنگلا نے بتایا کہ مختلف کاموں کے لئے 14 نوڈل افسران کو مقرر کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا 'بیلٹ بکسوں کو جمع کرنے اور اس طرح کے دیگر منصوبوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ پولیس ہماری مدد بھی کر رہی ہے۔ مختلف علاقوں میں پولیس اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں۔ پولنگ بلا خوف و خطر کی جائیں گی۔'

الیکشن افسر نے مزید کہا کہ ضلعی الیکشن کمیشن اپنے ایکشن پلان میں کورونا وائرس سے متعلق حفاظتی رہنما خطوط کو بھی شامل کررہا ہے تاکہ لوگوں کو ووٹنگ کا ایک محفوظ عمل فراہم کیا جاسکے اور ڈی ڈی سی انتخابات میں شراکت بڑھائی جاسکے۔

ڈی ڈی سی انتخابات جموں وکشمیر میں 28 نومبر سے 19 دسمبر کے درمیان آٹھ مراحل میں ہوں گے۔ نامزدگی کا عمل جاری ہے۔ اودھم پور میں 14 ڈی ڈی سی زونز میں مختلف مراحل میں انتخابات ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.