گزشتہ کل سے اس جنگل میں آگ لگی ہوئی ہے اور محکمہ جنگلات نے اسے بجھانے کی پوری کوشش کی لیکن زیادہ آگ کی وجہ سے بجھایا نہ جاسکا۔ ضلع انتظامیہ نے آج صبح اس کا جائزہ لیا اور بھارتی فضائیہ کی مدد لی۔
اس آگ کو بجھانے کے لئے بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر تعینات کیا گیا ہے۔ وہیں فاریسٹ پروٹیکشن گارڈ بھی یہاں موجود ہیں۔
پولیس انتظامیہ بھی بہت چوکس ہے اور یہاں کے مقامی لوگ بھی آگ بجھانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں تاکہ جنگل میں لگی آگ پر قابو پایا جاسکے۔