اس ٹورنامنٹ میں انتڑ کالج کے طلبا و طالبات کی تقریباً 46 ٹیموں نے حصہ لیا۔
ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں شیر کشمیر پولیس اکیڈمی کے ڈائریکٹر ایس ڈی سنگھ جاموال مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک تھے۔
ایس ڈی سنگھ نے کہا کہ ادھم پور کے طلبا و طالبات نہ صرف پڑھائی میں آگے ہیں بلکہ کھیل کود میں بھی بہتر کار کردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر طلبہ و طالبات کو اچھا پلیٹ فارم ملے تو یہ آگے بڑھ سکتے ہیں۔ اور اپنے خطے کے ساتھ ساتھ پورے ملک کا نام روشن کریں گے۔
اس ٹورنامنٹ میں گورمنٹ وومن کالج گاندھی نگر کی خاتون ٹیم نے اور گورمنٹ کالج کی مرد ٹیم نے جیت حاصل کی۔