ETV Bharat / state

ادھم پور کے سنیل کمار کو قومی اساتذہ ایوارڈ حاصل

ادھم پور گورنمنٹ استاد سنیل کمار کو سال 2020 کے لئے ممتاز قومی اساتذہ ایوارڈ ملا۔ صدر جمہوریہ رامناتھ کووند نے آج انہیں ایک ورچوئل تقریب میں 47 دیگر اساتذہ کے ساتھ اعزاز سے نوازا۔

Government teacher Sunil Kumar of District Udhampur received the prestigious National Teacher Award 2020
ادھم پور کے سنیل کمار کو قومی اساتذہ ایوارڈ حاصل
author img

By

Published : Sep 5, 2020, 9:44 PM IST

Updated : Sep 5, 2020, 10:51 PM IST

اس سال 5 ستمبر کو جو ملک بھر میں یوم اساتذہ کے طور پر منایا جاتا ہے ہندوستان کے صدر رام ناتھ کووند نے وزارت تعلیم کے ذریعہ 47 اساتذہ کو ملک کے اعلی ترین استاد ایوارڈز سے نوازا۔

ادھم پور کے سنیل کمار کو قومی اساتذہ ایوارڈ حاصل

ضلع ادھم پور سے تعلق رکھنے والے سنیل کمار نامی استاد، جنہیں ہفتے کے روز قومی اساتذہ ایوارڈ 2020 سے سرفراز کیا گیا ہے، کا کہنا ہے کہ اساتذہ کو اپنے فرائض انتہائی مخلصانہ طور پر انجام دینے چاہئیں۔

ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد سنیل کمار کا کہنا تھا: 'میں اپنے تمام ساتھی اساتذہ کو یہ تجویز دینا چاہوں گا کہ ہمیں بحیثیت استاد اپنے فرائض انتہائی مخلصانہ طور پر انجام دینے چاہئیں'۔

انہوں نے کہا 'جب میں نے پڑھائی کا پیشہ اختیار کیا تھا تو یہی سوچ کر کیا تھا کہ مجھے بچوں کی خدمت کرنی ہے۔ میں نے اپنے اسکول کو ہمیشہ اپنا گھر سمجھا ہے۔ اسکول میں پڑھنے والے طلبا میرے اپنے بچے جیسے ہیں۔ بڑھانا میرا جنون ہے۔ میں یہ سوچ کر بچوں کو پڑھاتا ہوں کہ مجھے اس سماج کو کچھ دینا ہے'۔

ان کا مزید کہنا تھا 'سرکاری اسکولوں میں جو طلبہ زیر تعلیم ہیں ان میں سے صد فیصد کا تعلق غربت کی سطح سے نیچے زندگی گزارنے والے خاندانوں سے ہوتا ہے۔ میری ہمیشہ یہی کوشش رہی ہے کہ مجھے ان بچوں کے لئے کچھ کرنا ہے۔ ان بچوں کے والدین کو دو وقت کے کھانے کا انتظام کرنے کے لئے بہت محنت کرنی پڑتی ہے'۔

ہر سال تقریب جسمانی طور پر منعقد کی جاتی ہے، لیکن اس سال کورونا کے وبا پھیلنے کی وجہ سے یہ تقریب ورچوئل طور پر منعقد ہوئی۔ یوم اساتذہ ہر سال ڈاکٹر ایس رادھا کرشنن کی یوم پیدائش پر منایا جاتا ہے۔

اساتذہ کو یکم ستمبر 2020 کو وزارت تعلیم کی جانب سے معلومات ارسال کی گئیں تھیں، اس میں لکھا تھا "5 ستمبر 2020 کو اساتذہ کو ایوارڈ دینے کے لئے ایوارڈ سرٹیفکیٹ اور چاندی کے تمغے تقسیم کرنے کا فیصلہ متعلقہ ضلع کلکٹرس / ڈسٹرکٹ کمشنرز کے ذریعہ لیا گیا ہے۔"

ڈی سی ادھم پور کے کانفرنس ہال میں ڈاکٹر آر ایس پیوش سنگلا نے کو سنیل کو یہ ایوارڈ دیا۔ جب ان کا نام ورچوئل کانفرنس میں لیا گیا تو صدر جمہوریہ نے تالیاں بجائیں۔

Last Updated : Sep 5, 2020, 10:51 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.