جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور کے چینونی گھوڑری اسمبلی حلقہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے سابق رہنما دینا ناتھ بھگت نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہاکہ' کے ڈی ڈی سی انتخابات کے پیش نظر بھارتی جنتا پارٹی کی جانب سے نامزد کیے گئے امیدواروں کے تعلق سے پارٹی کے اعلیٰ رہنماؤں نے ان سے بات چیت کرنا ضروری نہیں جانا۔ جس کے سبب ناراض سابق رہنما نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔
انہوں نے پارٹی کے اعلی کمان سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ' جن امیداواروں کو میں نے ڈی ڈی سی انتخابات کے لیے نامزد کیا تھا انہیں نظر انداز کیا گیا، جس کے باعث پارٹی سے ناراض قدآور رہنما نے استعفیٰ دیا۔
آپ کو بتادیں کہ' دینا ناتھ بھگت بھارتیہ جنتا پارٹی کے قدآور رہنما میں شامل ہیں مزید وہ بھارتیہ جنتا پارٹی میں رہتے ہوئے کئی اعلیٰ عہدہ پر فائز بھی رہے ہیں۔ دینا ناتھ نے سنہ 2003 میں بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی، مختلف عہدوں پر فائز رہتے ہوئے انہوں نے پارٹی کو بلندی عطا کرانے کے لیے بے حد کوششیں کیں۔
مزید پڑھیں:
ڈی ڈی سی انتخابات: پانچویں مرحلے کے لیے امیدواروں کا اعلان
پارٹی کے ہائی کمان کو ہدف تنقید بناتےہوئے انہوں نےکہا کہ' پارٹی کی جانب سے ڈی ڈی سی انتکابات کے لیے ان امیدواروں کو مامزد کیا گیا ہے جنہوں نے ماضی میں ہمیشہ پارٹی کے خلاف کام کیا۔