مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کے ادھم پور میں مسافروں سے بھری ایک بس کے ٹائر میں آگ لگ گئی۔ کوئی حادثہ پیش آنے سے پہلے ہی ڈرائیور کو اس کا پتہ چل گیا اور مسافروں کو اتار کر آگ پر قابو پالیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق ' بسنت گڑھ سے رام نگر کی طرف جارہی ایک بس کے ٹائر میں اچانک آگ لگ گئی۔ جب پیچھے بیٹھے مسافروں نے ٹائر سے دھواں اٹھتے دیکھا تو فورا ڈرائیور کو اس کی اطلاع دی۔
یہ بھی پڑھیں: اننت ناگ میں جیش ماڈیول کا پردہ فاش، دو گرفتار
ڈرائیور نے بس کو روکا اور تمام مسافروں کو اتارنے کے بعد پانی ڈال کر آگ پر قابو پالیا۔ اگر وقت پر آگ لگنے کی جانکاری نہیں ملتی تو ایک بڑا حادثہ پیش آسکتا تھا۔
ہم آپ کو بتا دیں کہ مسافروں کو دوسری بس سے رام نگر روانہ کردیا گیا۔