مقامی لوگوں نے بتایا کہ جنگل میں آگ Fire Broke Out In Udhampur Forest مشتبہ حالات میں لگی تھی۔ وہیں اطلاع ملتے ہی محکمہ جنگلات Forest Department کی ٹیم بھی جائے وقوعہ پر روانہ ہوگئی ہے۔ ساتھ ہی آخری خبریں ملنے تک آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔
اس دوران جب بسنت گڑھ کے تھانہ انچارج سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ یہ جنگل کافی دور ہے اور اس میں کسی طرح کی املاک کا نقصان نہیں ہوا ہے۔ لیکن یہاں تک پہنچنا بہت مشکل ہے۔ اوپر سے سخت سردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Fire Incidents This year : امسال سرینگر میں سب سے زیادہ آتشزدگی کے واقعات رونما ہوئے
انہوں نے بتایا کہ محکمہ جنگلات Forest Department کے حکام کو اطلاع دے دی گئی ہے اور آگ پر قابو پانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ واضح رہے کہ اس جنگل میں دیودار کے بہت سے درخت ہیں، جو بیش قیمتی بتائے جاتے ہیں۔