جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں خواتین کے لیے ون اسٹاپ سینٹرز کھولا جائے گا۔ اس سینٹر میں خواتین کو ہر طرح کی مدد فراہم کی جائے گی۔ ضلع میں ون اسٹاپ سینٹر کے قیام کے لیے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر ڈاکٹر پیوش سنگلا کی سربراہی میں ڈی سی آفس میں ایک میٹنگ بھی ہوئی۔ اس اجلاس میں خواتین اور اطفال کے بہبود کی وزارت کے سینئر کنسلٹنٹ ڈاکٹر جپاکا مادھوی بھی موجود تھیں۔
ڈاکٹر مادھوی نے بتایا کہ خواتین کی مدد کے لیے ضلع میں ون اسٹاپ سینٹر تعمیر کیے جا رہے ہیں۔ نجی اور عوامی مقامات پر خواتین پر ہو رہے تشدد، جنسی استحصال، ذہنی ہراسانی اور دیگر قسم کے معاملات میں اس سینٹر میں مدد ملے گی۔ جب بھی خواتین کو کوئی پریشانی ہوگی، ون اسٹاپ سینٹر میں انہیں فوری مدد ملے گی۔
ڈسٹرکٹ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ سوشل ویلفیئر آفیسر کو ہدایت دی ہے کہ وہ آئی سی ڈی ایس بلڈنگ میں ون اسٹاپ سنٹر قائم کرنے کے لیے جلد سے جلد کام شروع کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ اجلاس میں اے ڈی ڈی سی اشوک کمار، ڈی ایس ڈبلیو او پرینکا شرما، سی ڈی پی او یشپال شرما اور دیگر موجود تھے۔