ETV Bharat / state

شدید برف باری سے سناسر جھیل میں برف ہی برف - سیاحتی مقام

سناسر سیاحوں کے لیے ایک مشہور جگہ ہے اور یہاں سیاحوں کی ایک بڑی تعداد ملک و بیرون ممالک سے آتی ہے۔

Due to heavy snowfall, only snow in Sanasar Lake
شدید برف باری سے سناسر جھیل میں برف ہی برف
author img

By

Published : Jan 24, 2021, 7:39 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے مشہور سیاحتی مقام سناسر میں شدید برف باری ہوئی ہے۔ برف باری کی وجہ سے سناسر جھیل مکمل طور پر برف سے ڈھکی ہوئی ہے۔ سناسر سیاحوں کے لیے ایک مشہور جگہ ہے اور یہاں سیاحوں کی ایک بڑی تعداد ملک و بیرون ملک سے آتی ہے۔

شدید برف باری سے سناسر جھیل میں برف ہی برف

یہاں سڑک نہ ہونے کی وجہ سے سیاحوں کو بہت ساری پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انتظامیہ اور حکومت کو بھی چاہئے کہ وہ ان سیاحتی مقامات کو ترقی دیں تاکہ یہاں آنے والے سیاح صحیح طور پر اس سیاحتی مقام سے لطف اندوز ہوسکیں۔

اس سیاحتی مقام کی وجہ سے مقامی لوگوں کا روزگار بھی چلتا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے یہاں کوئی مناسب اقدام نہیں اٹھایا جاتا، اب ان کا روزگار بھی ختم ہونے کے راستے پر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.