ضلع ادھم پور کی کمشنر اندو کنول چب نے آج ادھم پور میں تمام نمائندوں کے ساتھ مشترکہ اجلاس کیا۔ اس میں میونسپل کاؤنسل کے چیئرمین، میونسپل کاؤنسل کے اراکین، پنچایت کے نمائندے اور ڈی ڈی سی نے شرکت کی۔ اجلاس میں ادھم پور میں کورونا کے ہر روز بڑھتے کیسز پر تبادل خیال کیا گیا۔
اجلاس میں طے ہوا کہ ادھم پور شہر میں رات کو 10 بجے سے صبح چھ بجے تک نائٹ کرفیو لگایا جائے۔ اس میں کسی بھی طرح کی مہلت نہیں دی جائے گی۔
اندو کنول نے کہا کہ ادھم پور میں کورونا کے جتنے بھی کیسیز آ رہے ہیں وہ پیرا ملٹری فورسیز کے جوان ہیں۔ یہاں لوگوں کو ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ حکومت کی جانب سے ہدایات دی گئی ہیں۔ لوگوں کو اس کی پاسداری کرنی ہوگی۔ جو لوگ سرکاری ہدایات کی پاسداری نہیں کریں گے، ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر: نوراتری نئے سال پر کورونا کا اثر
اندو کنول نے شادی کی تقاریب میں 200 سے زائد لوگوں کی اجازت پر بھی پابندی عائد کی ہے۔ جو لوگ اس کی خلاف ورزی کریں گے، ان کے خلاف بھی سخت کاروائی کی جائے گی۔ اجلاس میں آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ بڑھانے کی بات کی گئی ہے۔ اس میں ضلع انتظامیہ کے ساتھ ادھم پور کے لوگوں سے بھی تعاون کرنے کو کہا گیا ہے۔