اودھم پور ضلع انتظامیہ کورونا وائرس کے مدنظر پوری طرح چوکس ہے۔ اس دوران گذشتہ روز ضلع کے کچھ علاقوں کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے۔
ریڈزون میں ان علاقوں کو شامل کیا گیا ہے جہاں سے کچھ مشتبہ افراد کے ملنے کی اطلاع ہے یا کچھ متاثرہ افراد پائے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ضلع انتظامیہ نے مشبیہ افراد کو الگ وارڈ میں منتقل کردیا ہے۔
ریڈ زون میں خاص طور سے چک پڑانو، منگینی، جیب یاتھی اور دیگر علاقے شامل ہیں۔
پولیس اور نیم فوجی دستوں نے چک پڑزنو علاقے کو مکمل طور پر اپنے قبضے میں لے لیا ہے اور چہار جانب سے کانٹے دار تار لگادئے ہیں۔ پورے علاقے کی ذمہ داری سی آئی ایس ایف اور جموں و کشمیر پولیس کے پاس ہے، جو علاقے میں پوری مستعیدی کے ساتھ تعینات ہیں۔
چک پڑانے گاؤں کا رقبہ بہت بڑا ہے جسے چاروں جانب سے کانٹے دار تاروں سے گھیرا گیا ہے اور کسی شخص کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہے۔
اس دوران مقامی لوگ پولس اور نیم فوجی دستوں کی گھر سے نہ نکل کر مدد کر رہے ہیں۔ مقامی لوگ نہیں چاہتے کہ علاقے میں کورونا وائرس کی منتقلی ہو۔
اس کے علاوہ علاقے میں آنے والے لوگوں سے بھی سختی سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے تاکہ کوئی بھی متاثرہ شخص اس علاقے میں داخل نہ ہوسکے۔ مقامی لوگ ضلع انتظامیہ کے اس اقدام کی حمایت کر اپنے گھروں سے باہر نہیں نکل رہے ہیں۔
دوسری جانب انتظامی حکام کا کہنا ہے کہ اگر کوئی بھی شخص اس ریڈ زون ایریا کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔