ETV Bharat / state

Dense Fog in Srinagar سرینگر میں گہری دھند، لوگوں کا صبح گھر سے باہر نکلنا مشکل ہوگیا - موسم سرما میں درجہ حرارت

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں 9 اور10 دسمبر کو میدانی علاقوں میں ہلکی برفباری ہوئی جبکہ بالائی علاقوں میں ہلکے سے درمیانی درجے کی برفباری کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ برفباری کا سلسلہ 9 دسمبر کی رات سے شروع ہو کر 10 دسمبر کی رات تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ Snowfall Prediction In Kashmir

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Dec 3, 2022, 4:47 PM IST

سرینگر: سرینگر میں ہفتے کی صبح گہری دھند کے راج نے لوگوں کا گھروں سے باہر نکلنا مشکل کر دیا۔گہری دھند کی وجہ سے جہاں صبح کے وقت ڈرائیور حضرات کو گاڑیوں کی ہیڈ لائٹس چالو رکھنا پڑی وہیں لوگوں کا بھی گھروں سے باہر نکلنا مشکل ہوگیا۔Dense Fog in Srinagar
سرینگر میں دھند کی وجہ سے اسکولی بچوں کو اسکول جانے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔بتادیں کہ وادی کشمیر میں چھٹی سے بارہویں جماعت کے لئے اسکول ابھی کھلے ہی ہیں تاہم اول سے پانچویں جاعت تک سرمائی تعطیلات ہوئی ہیں۔Schools Closed in kashmir

سرینگر میں گہری دھند، لوگوں کا صبح کو گھروں سے باہر نکلنا مشکل ہوگیا

ایک مقامی شہری نے بتایا کہ دھند اس قدر گہری تھی کہ میں صبح دیر تک گھر سے باہر نہیں نکل سکا۔انہوں نے کہا کہ ’مجھے بازار سے گھر کے لئے اشیائے خوردنی جیسے دودھ روٹی وغیرہ لانا تھی لیکن میں دھند کی وجہ سے گھر سے باہر ہی نہ نکل سکا‘۔ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں دن گذرنے کے ساتھ دھند صاف ہوتی گئی اور لوگ بھی گھروں سے باہر نکلنے لگے۔
اطلاعات کے مطابق وادی کے دیگر بعض علاقوں میں بھی ہفتے کی صبح گہری دھند چھائی رہی جو بعد ازاں دن گذرنے کے ساتھ اوجھل ہوگئی۔سرمائی دارلحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں درجہ حرارت منفی2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔Kashmir Winter temperature
سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔کپواڑہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.5 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔وہیں گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی10.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع لیہہ میں منفی5.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور قصبہ دراس جو سائبیریا کے بعد دنیا کا دوسرا سرد ترین علاقہ ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

بتادیں کہ وادی سردیوں کے بادشاہ چالیس روزہ چلہ کلان کی آمد سے قبل ہی ٹھٹھرتی سردیوں کا زور جاری ہے جس سے لوگ گوناگوں مشلات سے دوچار ہیں۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں 9 اور10 دسمبر کو میدانی علاقوں میں ہلکی برف باری جبکہ بالائی علاقوں میں ہلکے سے درمیانی درجے کی برف باری کا امکان ہے۔ برف باری کا سلسلہ 9 دسمبر کی رات سے شروع ہو کر 10 دسمبر کی رات تک جاری رہ سکتا ہے۔Snowfall Prediction In Kashmir

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.