ETV Bharat / state

نوجوان کی لاش نہر سے برآمد، اہل خانہ کو قتل کا اندیشہ - dead body of missing youth recovered circumstances

جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور میں شہر سے متصل وشال کاوا گاؤں سے آج شام نہر سے ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی، نوجوان جمعرات کی شام سے لاپتہ بتایا جارہا تھا۔

Dead Body of missing youth recovered from canal under suspicious circumstances

author img

By

Published : Feb 6, 2021, 10:56 PM IST

اطلاعات کے مطابق سونو نامی ایک نوجوان گذشتہ جمعرات کی شام سے لاپتہ تھا، جس کی تلاش جاری تھی۔ اس دوران آج شام اہل خانہ کو اطلاع ملی کے نوجوان کی لاش گاؤں کی نہر سے برآمد ہوئی ہے۔ اب اہل خانہ کو قتل کا اندیشہ ہے۔

ویڈیو

اطلاعات کے مطابق شام 6 بجے لوگوں نے وشال کاوا گاؤں میں نہر کے اندر ایک لاش دیکھی۔ لاش کی شناخت ہوتے ہی لوگوں نے پولیس اور متعلقہ کنبہ کو اس کی اطلاع دی۔ پولیس لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال لے گئی۔ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں موجود کنبہ کے افراد نے بتایا کہ سونو جمعرات کی رات سے ہی لاپتہ تھا۔

اہل خانہ نے کہا کہ 'وہ کئی دنوں سے کسی کے گھر کام کررہا تھا لیکن اسے اجرت نہیں مل رہی تھی۔ وہ گھر کے مالک سے مسلسل رقم کا مطالبہ کرتا رہا لیکن وہ مسلسل ان کے مطالبے کو ٹالتے رہے۔

جب سونو کا کچھ پتہ نہیں چلا تو اہل خانہ کام کرنے والے مقام پر پہنچے، جہاں لوگوں نے بتایا کہ وہ رات نو بجے گھر کے لیے نکل گیا تھا لیکن وہ صبح تک گھر نہیں پہنچا کئی مرتبہ ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن کوشش ناکام رہی۔

شام کو اطلاع ملی کہ اس کی لاش نہر کے اندر پڑی ہے۔ اہل خانہ کو شک ہے کہ سونو کو قتل کرکے نہر میں پھینک دیا گیا ہوگا۔

واضح رہے کہ سونو کی موت سے تین بچے بے سہارا ہوگئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.