ETV Bharat / state

بھائی بہن نے تیار کیا کورونا پر نغمہ - لاک ڈاؤن پوری طرح نافذ

جموں و کشمیر کے ضلع اودھمپور میں نوعمر بھائی بہن نے کورونا وائرس سے بیداری اور سماجی فاصلہ رکھنے کے لئے نغمہ تیار کیا ہے۔

corona song
corona song
author img

By

Published : Apr 11, 2020, 8:41 PM IST

Updated : Apr 11, 2020, 10:04 PM IST

لاک ڈاؤن کے دوران جموں و کشمیر کے ضلع اودھمپور میں بھائی بہن نے ملکر کورونا پر ایک نغمہ تیار کیا ہے، جسے انہوں نے ڈاکٹر، صحت ملازمین، پولیس اہلکار اور صفائی ملازمین کے لئے پش کیا ہے۔

اودھمپور میں لاک ڈاؤن پوری طرح نافذ ہے ایسے میں تمام بچے جو کھیلنے یا دیگر سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں ان پر ہر قسم کی پابندی عائد ہے اور وہ باہر نہیں جا سکتے یا دوسرے بچوں کے ساتھ کسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے ہیں۔

بھائی بہن نے تیار کیا کورونا پر نغمہ

اودھمپور میں کورونا وائرس سے بیداری پر مبنی بھائی بہن نے ملکر ایک نغمہ تیار کیا ہے جس میں گلوکار بہن نے آواز دی اور بھائی نے ہارمونیم پر اس کا ساتھ دیا ہے۔

کورونا وائرس کی موجودہ حالت پر خود آبھاس شرما نامی لڑکے نے نغمہ لکھا، اور اپنی بہن آرادھیہ شرما کے ساتھ ملکر خود ہی اسے کمپوز کیا۔

نغمہ کے متعلق دونوں بھائی بہن نے بتایا کہ اس میں ہم نے کورونا وائرس کو ایک وبا کی شکل میں پیش کیا ہے اور اس سے تحفظ کیسے ہو سکتا ہے اس پر بھی بات کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم دونوں کو میوزک کا شوق بچپن سے ہی ہے، جس طرح بھارت اور پوری دنیا میں کورونا سے جنگ لڑی جا رہی ہے، ہم نے سوچا کہ کورونا وائرس سے لوگوں کو کیسے بیدار کیا جا سکتا ہے۔

جموں و کشمیر کے ضلع اودھمپور میں نوعمر بھائی بہن نے کورونا وائرس سے بیداری اور سماجی فاصلہ رکھنے کے لئے نغمہ تیار کیا ہے۔
جموں و کشمیر کے ضلع اودھمپور میں نوعمر بھائی بہن نے کورونا وائرس سے بیداری اور سماجی فاصلہ رکھنے کے لئے نغمہ تیار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سماجی فاصلہ بہت لازمی ہے، جس پر تمام لوگوں کو عمل کرنا چاہئے۔ اس کے ساتھ ہی دونوں بھائی بہنوں نے وزیر اعظم نرندر مودی کی اپیل پر عمل کرنے کی بات بھی کہی۔

Last Updated : Apr 11, 2020, 10:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.