ادھم پور: جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں کانگریس کے سینئیر رہنما سومیتا مگوترا کی قیادت میں پارٹی کارکنان نے حکومت کا پتلا نذر آتش کیا اور جے اینڈ کے یوٹی انتظامیہ کے خلاف زبردست نعرے بازی کی ۔
کانگریس رہنما مگوترا نے مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت آئے دن جموں و کشمیر میں نئے نئے تجربات کرتی ہے پہلے ہم لوگوں سے ریاست کا درجہ چھین کر یوٹی بنادیا۔ کبھی 25 لاکھ نئے ووٹرز لانے کی بات کرتے ہیں۔ دو سالوں سے بی جے پی حکومت کے اشاروں پر مندروں کے شہر میں ہر گلی محلہ میں شراب کی دکان کھلواکر نوجوانوں کو نشے کا عادی بنانے کا کام کیا۔ Congress Protest In Udhampur
انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی قیادت میں ہوئی انتظامیہ میٹنگ میں ڈپارٹمنٹل سٹوروں کو بیئر فروخت کرنے کی اجازت دینے کی تجویز کو منظوری دے کر حکومت نے ثابت کر دیا کہ حکومت جموں و کشمیر میں نوجوانوں کو روزگار تو فراہم نہیں کرسکی۔ لیکن نوجوانوں کو منشیات کی طرف ضرور دھکیل رہی ہے تاکہ ان کے سرکاری خزانے کو بھرا جا سکے۔ congress Protest Against new excixe policy In udhampur
مگوترا نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جن دکانوں میں خواتین اور بچے گھر کے راشن سے لے کر کپڑے اور اسٹیشنری خریدنے جاتے ہیں وہاں بیئر کی بوتلیں دیکھ کر خواتین اور بچے کیا سوچیں گے یا بچوں پر اس کا کیا اثر پڑے گا، مگوترا نے مطالبہ کیا کہ حکومت اس غلط فیصلے کو فوری واپس لے۔ Congress Protest In Udhampur
یہ بھی پڑھیں : Anti Drug Awareness Campaign ادھم پور جیل میں 'منشیات سے چھٹکارا' مہم کے تحت پروگرام