ادھم پور: غیر اعلانیہ بجلی کی کٹوتی کے خلاف کانگریس نے شہید بھگت سنگھ پارک میں کانگریس لیڈر سمیت مگوترا کی قیادت میں حکومت کے خلاف دھرنا دیا۔ یہ دھرنا مسلسل تین دن تک جاری رہے گا۔ دھرنے میں کانگریس کے سینئر لیڈر برج موہن، سنیل گپتا سمیت متعدد کارکنان موجود تھے۔ بجلی کی کٹوتی کے خلاف یہ دھرنا صبح 10 بجے شروع ہوا، اس دوران حکومت اور محکمہ کے خلاف نعرے لگائے گئے۔ اس موقع پر کانگریس کے سینئر لیڈر برج موہن نے کہا کہ بجلی کی کٹوتی سے سماج کا ہر طبقہ پریشان ہے، جس کے لیے سمیت مگوترا نے آج سے تین روزہ دھرنا شروع کیا ہے۔ ہم مسلسل تین دن دھرنا دیں گے اور بجلی کی بحالی کا مطالبہ کریں گے۔ Protest Against Unscheduled Power Cuts In Udhampur
وہیں اس موقع پر سینیئر لیڈر سنیل گپتا نے کہا کہ بجلی کٹوتی کی وجہ سے تمام طبقات کے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ خاص طور پر تاجر طبقے کو شدید پریشانی کا سامنا ہے لیکن حکومت اس طرف کوئی توجہ نہیں دے رہی۔ اگر حکومت کا یہی رویہ رہا تو ہم بڑی تحریک چلانے پر مجبور ہو جائیں گے۔ کانگریس لیڈر سمت مگوترا نے مرکزی حکومت اور ریاستی انتظامیہ کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اتنی شدید گرمی میں بجلی کی زبردست کٹوتی سے شہر اور گاؤں کے لوگ پریشانی کا شکار ہیں لیکن حکومت اس طرف توجہ نہیں دے رہی۔ Unscheduled Power Cuts In Udhampur
مگوترا نے کہا کہ حکومت روزانہ بجلی اور پانی کے بلوں میں اضافہ کر رہی ہے، لیکن عوام کو بجلی اور پانی فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگر تین دن میں بجلی کی کٹوتی بند نہیں کی گئی تو ہم ایک روزہ بھوک ہڑتال کریں گے۔ اگر حکومت کا ایسا ہی رویہ رہا تو ہم عوام کے ساتھ طویل بھوک ہڑتال کریں گے۔ وہیں اس موقع پر شہر اور گاؤں کے لوگ بھی موجود رہے۔ Protest Against Unscheduled Power Cuts In Udhampur
یہ بھی پڑھیں: بجلی سپلائی میں بہتری لائی جا رہی ہے: ڈپٹی کمشنر پلوامہ