ETV Bharat / state

Body Recovered From River Tawi ادھمپور میں دریائے توی میں غرقاب ہونے والے نوجوان کی لاش بازیاب - ادھمپور میں دریائے توی میں نوجوان ڈوب گیا

ادھمپور میں گزشتہ شب دریائے توی میں غرقآب ہونے والے نوجوان کی لاش جمعرات کی صبح بازیاب کی گئی۔نوجوان کی شناخے 21 سالہ سنیل کے بطور ہوئی ۔

Youth drowned TO death in Tawi River Udhampur
ادھمپور میں دریائے توی میں غرقاب ہونے والے نوجوان کی لاش بازیاب
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 24, 2023, 8:30 PM IST

ادھمپور میں دریائے توی میں غرقاب ہونے والے نوجوان کی لاش بازیاب

ادھمپور: جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور میں گزشتہ شب دریائے توی میں غرقآب ہونے والے نوجوان کی لاش جمعرات کی صبح بازیاب کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ ادھمپور کے دوبر علاقے میں بدھ کی شام ایک 21 سالہ نوجوان دریائے توی میں غرقاب ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ واقعہ پیش آتے کے بعد پولیس اور این ڈی آر ایف کی ٹیموں نے بچائو آپریشن شروع کیا اور سخت کاوشوں کے بعد لاش کو جمعرات کی صبح بازیاب کیا گیا۔

متوفی کی شناخت سنیل ساکن ڈبر کے بطور ہوئی۔لاش کو قانونی اور طبی لوازمات کے لیے جی ایم سئی ادھمپور منتقل کیا گیا۔ پورے لوازمات کے بعد لاش کو لواحقین کے سپرد کر دیا گیا۔

اس حوالے سے ادھمپور کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس انوار الحق نے کہا کہ ایک نوجوان کا دریائے توی میں غرقآب ہونے کی اطلاع بدھ کی شام تقریباً 5 بجے پولیس کو ملی تھی۔انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملنے کے فوراً بعد، نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کے اہلکار اور پولیس موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کیا۔

مزید پڑھیں: Two soldiers drowned in Poonch پونچھ میں دو فوجی غرقاب، ریسکیو آپریشن شروع

واضح رہے کہ کچھ روز قبل جھیل ڈل میں گھاٹ نمبر ایک کے نزدیک نامعلوم شخص پیر پھسل جانے کی وجہ سے پانی میں ڈوب گیا۔ ریسکیو آپریشن کے بعد اگلے روز غرقاب ہوئے نوجوان کی لاش بازیاب کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.