بتایا جا رہا ہے کہ آج صبح گووند رام اپنے گھر سے کسی کام سے نکلا تھا، راستے میں تین ریچھوں نے گووند رام پر حملہ Bear Attack کر دیا، جب اس نے شور مچایا تو آس پاس کے لوگ بھی وہاں پہنچ گئے اور اسے تشویشناک حالت میں ضلع اسپتال لے جایا گیا۔ لیکن ان کی حالت انتہائی نازک ہے۔
معاملے کو دیکھتے ہوئے ضلع کمشنر اندو کنول چِب نے انہیں Injured Person مناسب علاج کے لیے آرمی اسپتال میں داخل کرایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Bear Attack In Udhampur:ریچھ کے حملے میں لڑکی زخمی
لوگوں کا کہنا ہے کہ آئے دن یہ جنگلی جانور لوگوں پر حملہ Bear Attack In Udhampur کر رہے ہیں۔ اب تک کئی افراد اپنی جان گنواں چکے ہیں۔ انتظامیہ کو اس طرف دھیان دینے کی ضرورت ہے تاکہ لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔