مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ادھم پور میں ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) کے تحت ایک کیمپ کا اہتمام کیا گیا، جس میں لوگوں کو ای پی ایف او کے بارے میں جانکاری دی گئی۔ خاص طور پر تمام تعلیمی اداروں کو ای پی ایف او سے متعلق اہم جانکاری دی گئی۔
دراصل سنہ 2019 کے بعد جموں و کشمیر ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ کو ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (EPFO) میں شامل کر دیا گیا ہے۔
ای پی ایف او (جموں) کے کمشنر رضوان صدیقی نے بتایا کہ ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ کے مرکزی حکومت کے تحت آنے سے لوگوں کو دو فائدے ہوں گے۔ ایک ملازم کو پنشن کا حق مل جائے گا اور ساتھ میں پنشن انشورنس بھی حاصل ہوگا۔ اس کے ساتھ 7 لاکھ کا انشورنس بھی دستیاب ہوگا۔
واضح رہے کہ محکمہ کی جانب سے ہر ضلع میں پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں تاکہ لوگوں کو اس کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے۔ اگر کسی شخص کے ساتھ سڑک حادثہ ہو جائے تو اسے مکمل انشورنس ملےگا۔ اس میں ملازم کو کچھ ادا نہیں کرنا پڑے گا، حکومت مکمل سہولیات فراہم کرےگی۔ بہت سے ملازمین اس سے واقف نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جمعہ کے پیش نظر بانہال سے بانڈی پورہ ریل خدمات معطل
اس طرح کے پروگرام لوگوں کو معلومات فراہم کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں تاکہ لوگوں کو ان کے حقوق کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے۔