ETV Bharat / state

اپنی پارٹی کی ادھم پور میں پہلی میٹنگ - پارٹی کے متعدد سینئر رہنما اور کارکنان نے شرکت کی

جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں اپنی پارٹی کی جانب سے شہر میں پارٹی کارکنان کے ساتھ ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اپنی پارٹی کے صوبائی صدر اور سابق وزیر منجیت سنگھ نے کہا کہ ان کی پارٹی آنے والے دنوں میں ڈی ڈی سی انتخابات میں حصہ لے گی اور آئندہ دنوں میں مزید پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔

apni party held meeting with party workers at udhampur in jammu and kashmir
ادھم پور: اپنی پارٹی نے کارکنان کے ساتھ میٹنگ کی
author img

By

Published : Nov 3, 2020, 9:27 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں اپنی پارٹی کی جانب سے ایک میٹنگ شہر کے وشوکرما مندر میں منعقد کی گئی۔ اس موقع پر پارٹی کے متعدد سینئر رہنما اور کارکنان نے شرکت کی۔ اپنی پارٹی کے صوبائی صدر اور سابق وزیر منجیت سنگھ نے کہا کہ ادھم پور کے عوام کو سابقہ حکومتوں نے ترقی کے نام پر گمراہ کیا اور ووٹ بینک کی سیاست کی۔

ادھم پور: اپنی پارٹی نے کارکنان کے ساتھ میٹنگ کی

اپنی پارٹی کے صوبائی صدر اور سابق وزیر منجیت سنگھ نے کہا کہ جموں سرینگر شاہراہ سے منسلک شہر میں سڑکوں، گلیوں اور نالوں کی خستہ حالت دیکھ کر مایوسی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'سابقہ ​​حکومتیں عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہیں'۔

وہیں، اس موقع پر ریٹائرڈ بی ڈی او شام لال، سرپنچ سدرشنہ کماری، انل اور بی جے پی رہنما سریش، وکاس، اکشے کمار سورج کمار، سوم راج، ترون ڈوگرہ، سنجے کمار، وکی کمار، پورن چند، وجئے کمار، پوجا دیوی، نتیش کماری، نوین کمار، اکشے کمار، سروج، ارون راج اور نریش کمار اور اروند، سابق وزیر منجیت سنگھ کی موجودگی میں اپنی پارٹی میں شامل ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: 'زمینی قوانین میں تبدیلی کا حکم نامہ مسترد'

تقریب کا اہتمام سنسار چند، انل کمار، وجئے منگوتنا اور راج کمار شرما نے کیا۔ اس پروگرام میں ادھم پور ٹاؤن کے متعدد رہنماؤں نے شرکت کی، جس میں دو درجن سے زائد افراد نے اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

اس تقریب میں سابق ایم ایل اے غلام قادر وانی، سابق ایم ایل اے فقیر ناتھ، میڈیا کوآرڈینیٹر رقیق احمد خان، سوہن سنگھ سونی سمیت دیگر پارٹی کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

اس موقع پر میڈیا کو جانکاری دیتے ہوئے منجیت سنگھ نے کہا کہ ان کی پارٹی آنے والے دنوں میں ہونے والے ڈی ڈی سی انتخابات کے لیے اپنے امیدوار کھڑا کرے گی اور پارٹی کو زمینی سطح پر مضبوط کرنے کے لیے آئندہ دنوں میں مزید پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.