ETV Bharat / state

بنگلور: ایک ہزار کشمیری ادھمپور کی طرف روانہ - لاک ڈائون

لاک ڈاون کی وجہ سے درماندہ کشمیری باشندوں کو واپس کشمیر لائے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

بنگلور: ایک ہزار درماندہ کشمیری ادھمپور کی اور روانہ

author img

By

Published : May 15, 2020, 6:27 PM IST

کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں عائد لاک ڈاون کے نتیجے میں جہاں جموں و کشمیر میں غیر مقامی مزدور و تاجرین پھنسے ہوئے ہیں۔

وہیں کشمیر کے باشندے بھی ملک کی دیگر ریاستوں اور بیرون ممالک میں درماندہ ہیں۔

اس ضمن میں جمعرات کو مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کی گورنر انتظامیہ نے بنگلور میں درماندہ 1055کشمیری باشندوں کو ایک خصوصی ٹرین کے ذریعے ادھمپور روانہ کیا۔

یہ ٹرین بنگلور کے چکہ بناورا ریلوے اسٹیشن سے جمعرات اور جمہ کی درمیانی شب ادھمپور روانہ ہوئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ ٹرین سنیچر کو ادھمپور پہنچے گی۔

ان مسافروں کی بنگلور ریلوے اسٹیشن میں طبی جانچ کے بعد میڈیکل اسناد دیے جانے کے بعد ہی گھر واپس بھیجا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر کے ہزاروں باشندے لاک ڈاوئون کے سبب مختلف ریاستوں میں درماندہ ہیں اور مسلسل مطالبات کے بعد انتظامیہ کی جانب سے انہیں واپس وادی لائے جانے کے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.