عینی شاہدین کے مطابق ایک میٹڈورجو ادھم پور سے ٹکڑی کی طرف جارہی تھی کہ اچانک چنار وکرم پل کے قریب پہنچنے کے بعد میٹڈور ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو گئی جس کے بعد مٹیڈور سڑک کے درمیان میں پلٹ گئی جس کی وجہ سے مسافروں کو کافی زیادہ چوٹیں آئیں۔
حادثہ کے فورا بعد تمام زخمیوں کو مقامی لوگوں اور پولیس فورس کی مدد سے ضلعی اسپتال منتقل کرادیا گیا۔
جہاں ڈاکٹروں نے زخمیوں کا علاج شروع کردیا ہے۔
پولیس نے حادثے کی تفتیش شروع کردی ہے اسی دوران زخمیوں میں سے کچھ کے پاس معمولی چوٹی بھی تھیں جنھیں ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے۔