ضلع ادھم پور کے رام نگر میں ایک شخص پر تیندوے نے حملہ کر اسے زخمی کر دیا۔ زخمی شخص کا نام کرن سنگھ ہے۔ متاثر رام نگر علاقے میں مزدوری کرتا ہے۔
اطلاعات کے مطابق آج صبح ساڑھے پانچ بجے شخص اپنے کمرے سے باہر آیا، تبھی ایک تیندوے نے اس پر حملہ کر دیا۔ حملے میں ایک شخص سنگین طور سے زخمی ہو گیا۔ متاثر کے سر میں چوٹیں آئیں ہیں۔ گھر والوں نے اسے فورا رام نگر سی ایچ سی میں داخل کرایا، جہاں سے اسے ضلع ہسپتال ادھم پور لایا گیا۔ ابتدائی علاج کے بعد اسے میڈیکل کالج جموں میں منتقل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کووڈ-19 وباء کے دوران ائمہ و مؤذنین کی امداد کا مطالبہ