جموں و کشمیر کے ادھمپور نگر تھانہ میں واقع ہاؤسنگ کالونی میں گزشتہ رات دو موٹر سائیکل کے درمیان زبردتست ٹکر ہوئی ہے۔ اس واقعہ میں ایک خاتون کی مو ہوگئی۔ جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
موصولہ اطلاع کے مطابق موٹرسائیکل پر سوار ہو کر ایک شخص خاتوں کے ساتھ ہاؤسنگ کالونی کے اندر جا رہا تھا کہ اچانک مخالف سمت سے آ رہی ایک دوسری موٹر سائیکل ٹکرا گئی۔
اس زبردست ٹکر میں موٹر سائیکل پر سوار خاتون کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ۔ دو لوگ شدید زخمی ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ادھمپور: جنسی زیادتی معاملے میں ایک ملزم کو 7 سال کی سزا
اس سڑک حادثے میں ہلاک ہوئیں خاتوں کا نام ممتاز مینا ہے۔ جبکہ شدید زخمی ہوےت دو افراد کا نام شبھم اور دیپک ہے، جنہیں ڈسٹرکٹ اسپتال لایا گیا تھا اور ابتدائی طبی امداد کے بعد انھیں جی ایم سی ریفر کر دیا گیا۔
پولیس موقع پر پہنچ کر معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔