ETV Bharat / state

اودھمپور میں 39 افراد کورونا مثبت

author img

By

Published : Jun 27, 2020, 11:53 AM IST

شکتی نگر کو ریڈ زون قرار دے کر علاقے میں تمام طرح کی پابندیاں نافذ کر دی گئی ہیں۔

new Covid
new Covid

جموں و کشمیر کے ضلع اودھم پور میں جمعرات کے دن کسی نئے کورونا وائرس مثبت معاملے کے سامنے نہ آنے کے بعد جمعہ کے دن ایک ساتھ کورونا انفیکشن کے 39 واقعات سامنے آئے۔ سبھی متاثرہ لوگوں کو آئیسولیشن میں نگرانی اور علاج کے لئے بھیجا گیا ہے۔

جمعہ کے روز اودھم پور میں کورونا ٹیسٹ کے لئے بھیجے گئے نمونے کی رپورٹس میں سے 39 رپورٹیں مثبت سامنے آئی ہیں۔ کورونا سے متاثرہ افراد میں 10 حاملہ خواتین ہیں جبکہ دو قرنطین مراکز میں ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار ہیں۔

ان میں سے 14 افراد کا تعلق کورونا متاثرہ مریضوں سے تھا جبکہ 13 افراد دوسری ریاستوں سے سفر کر اودھمپور پہنچے ہیں۔ پولیس اہلکاروں، حاملہ خواتین اور اعلی خطرے والے رابطوں میں پائے جانے والے کورونا مریضوں کے رابطوں کا پتہ لگا کر ان کو کورینٹین کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

اسی کے ساتھ ہی ضلع انتظامیہ نے شکتی نگر علاقے کو ریڈ زون یا کنٹینمنٹ زون قرار دیا ہے۔ ڈی سی ڈاکٹر پیوش سنگلا نے بتایا کہ اودھمپور کے علاقے شکتی نگر میں ٹریول ہسٹری والے کچھ لوگوں کی اطلاعات میں کورونا مثبت پایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی شکتی نگر علاقے میں ریڈ زون کی تمام پابندیاں نافذ کردی گئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.