ETV Bharat / state

Udhampur Construction site Incident ادھمپور میں تعمیراتی سائٹ پر مٹی کا تودہ گرنے سے 2 مزدور ہلاک، 6 زخمی

ادھمپور ضلع کے کلرعلاقے میں ایک زیر تعمیراتی کام کے دوران لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے۔اس حادثہ میں دو مزدور ہلاک جبکہ چھ دیگر زخمی ہو گئے ہے۔

2-dead-6-injured-as-landslide-hits-udhampur-construction-site
ادھمپور میں تعمیراتی سائٹ پر مٹی کا تودہ گرنے سے 2 مزدور ہلاک، 6 زخمی
author img

By

Published : Jul 18, 2023, 9:39 PM IST

ادھمپور میں تعمیراتی سائٹ پر مٹی کا تودہ گرنے سے 2 مزدور ہلاک، 6 زخمی

ادھمپور: جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور کے کلر علاقے میں منگل کے روز ایک عمارت کے تعمیراتی کام کے دوران لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ اس حادثہ میں کم از کم دو مزدور ہلاک جبکہ چھ دیگر زخمی ہو گئے ہے۔

اس حوالے سے ایک اہلکار نے بتایا کلر کے قریب زیر تعمیر عمارت مٹی کے تودے کی زد میں آگئی۔انہوں نے کہا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایس ڈی آر ایف نے جائے وقوعہ پر ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ریسکیو آپریشن میں چھ مزدوروں کو زخمی حالت میں عمارت سے نکال دیا گیا جبکہ ملبے میں پھسے دو مزدور ہلاک ہوگئے ہے۔متوفی کی شناخت ریاست مدھیہ پردین کے انیرودھ کمار ولد نند کشور اور ادھمپور کے راکیش کمار ولد نصیب چاڈ کے طور پر ہوئی ہے۔وہیں زخمیوں ادھمپور ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

ذرائع کے مطباق معلومات کے مطابق ادھمپور شہر کے کلر علاقے کے قریب ایک عمارت کی تعمیر کا کام چل رہا تھا۔ مزدور حسب معمول اپنے کام میں مصروف تھے۔ اسی دوران اچانک مٹی دھنسنے لگی اور دیکھتے دیکھتے پوری عمارت اس کی زد میں آگئی۔ پولیس، این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف ٹیموں نے اس کے بعد تقریباً 5 گھنٹے تک ریسکیو آپریشن چلایا اور 5 گھنٹے کے بعد ملبے سے دو مزدروں کی لاشیں نکالی گئیں جنہیں ادھم پور ڈسٹرکٹ اسپتال لے جایا گیا ہے۔

دریں اثناء ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ادھم پور جوگندر سنگھ جسروٹیا نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور کہا کہ وہ اس معاملے کی صحیح جانچ کریں گے کہ یہ واقعہ کن حالات میں پیش آیا۔

مزید پڑھیں: srinagar jammu highway traffic suspended: سرینگر جموں شاہراہ پر لینڈ سلائیڈنگ، ٹریفک معطل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.