گزشتہ کئی ماہ سے ادھم پور میں گاڑیوں کی چوری میں اضافہ ہوا تھا۔ لیکن آج ادھم پور پولیس کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ پولیس نے ایک چور کے پاس سے آٹھ اسکوٹی برآمد کی ہے۔
ایس ایس پی نے کہا کہ نوجوان منشیات میں ملوث ہو رہے ہیں اس لیے اس طرح کی واردات میں اضافہ ہوا ہے۔ لیکن ادھم پور پولیس کو ملی اس کامیابی کے بعد شہر میں ہو رہی چوریوں کا پتہ لگ پائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ادھمپور: ڈیڑھ برس میں دو سو سے زائد کلومیٹر سڑک تعمیر
ایس ایس پی ادھم پور نے کہا کہ آج کل کے نوجوان جو منشیات کا استعمال کر رہے ہیں، ان کے اہل خانہ کو چاہیے وہ اپنے بچوں کا پورا خیال رکھیں۔ جو نوجوان منشیات میں ملوث ہوں اس کو ہسپتال لائیں اور ان کا علاج کرائیں۔